
نواز شریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں یہ پتا اکتوبر میں چلے گا، منظور وسان
پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ حالات پر ڈپینٹ کرتا ہے نواز شریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں یہ پتا آکتوبر میں چلے گا، لیکن آنا تو پڑے گا۔
پیپلز پارٹی کے منظور وسان نے کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کا کراچی سے سفر شروع ہوا یقیناً بلاول صاحب کا پریشر تھا الیکشن کمیشن نے الکشن کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے یا الیکشن کے بعد چیٸرمین پی ٹی آئی کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آرہیں۔
منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ساتھ نواز لیگ بہی شامل ہو سکتی ہے، جی ڈی اے کا کوٸی مستقبل نہیں جی ڈی اے ختم ہو چکی ہے، ہمارا عوام پر بھروسہ ہے اگر اللہ اور عوام نے چاہا تو جیت کر آٸیں گے۔
انکا کہنا ہے کہ کیئر ٹیکر حکومت چار ماہ ہے مہنگائی انٹر نیشنل اشو ہے، میں تو پہلے بھی کہتا تھا کہ احتساب میں صحافیوں کی باری آنے والی ہے وہ بھی ہمارے ساتھ شامل ہو گٸے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ احتساب پولیٹیشن صحافی یا بیروکریٹ کا نہیں احتساب سب کا ہونا چاہیے، احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لیا جاتا ہے وہ اچھا نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News