 
                                                                              عام انتخابات سے قبل نگران حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ووٹنگ مشین کے استعمال کو ختم کردیا ہے۔
ووٹنگ مشین ختم کرنے کا آرڈیننس الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔ آرڈیننس 3 ماہ تک نافذ رہے گا، بعد میں 3 ماہ کی توسیع کابینہ کرے گی۔
کابینہ کو بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ ووٹنگ مشین استعمال کرنے یا نہ کرنے کا استحقاق سیاسی حکومت کا ہے۔ ووٹنگ مشین کے استعمال سے الیکشن نتائج متنازعہ تصور ہوں گے۔
بریفنگ کے مطابق پاکستان کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہے وہاں ووٹنگ مشین نہیں چل سکتی۔ ووٹنگ مشین کے استعمال کیلئے پورا نیٹ ورک استعمال ہوگا جو حکومت کے پاس نہیں۔
کابینہ کو دی گئی بریفنگ کے مطابق ووٹنگ مشین کے استعمال کیلئے پچھلی حکومت نے بجٹ میں رقم مختص نہیں کی۔
دریں اثنا سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کے مطابق نگراں حکومت آرڈیننس سے ووٹنگ مشین ختم کرسکتی ہے۔
کنور دلشاد کے مطابق سابق بزدار حکومت نے جان بوجھ کر ووٹنگ کو ایکٹ میں ڈالا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس پر واضح مؤقف رکھتا ہےکہ ووٹنگ مشین قابل عمل منصوبہ نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 