Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئینی راستہ یہی ہے کہ محدود مینڈیٹ سے انتخابات کرائے جائیں، انیق احمد

Now Reading:

آئینی راستہ یہی ہے کہ محدود مینڈیٹ سے انتخابات کرائے جائیں، انیق احمد
انیق احمد

وفاقی مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ آئینی راستہ یہی ہے کہ محدود مینڈیٹ سے انتخابات کرائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی مذہبی امور انیق احمد نے جماعت اسلامی امیر سراج الحق سے ملاقات کی۔

انیق احمد نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کی زات پر پورا یقین ہے دو چار بڑے مسائل ہم حل کر لیں گے، زیادہ بڑے دعوے نہیں کرتا لیکن یقین ہے کہ یہ بہتر ین موقعہ ہے، لمبے عرصے نہیں چند ماہ میں ہی مثبت چیزیں دیکھیں گے، برامدات کے لیے نئے اہداف مقرر کئے ہیں، وزیر تجارت برامدات 70 ارب ڈالر تک لے جانے کی پالیسی بنا رہے ہیں، مکمل اتھارٹی ہو تو کام کرنا آسان ہوتا ہے، تین ماہ یا چھ ماہ کی حکومت نان ایشو ہے اصل بات نتائج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رفو کا بہت کام ہے کچھ وقت لگے گا، پیر کو ایئرلائنز حکام سے حجاج کو ٹکٹ رعایت کی بات کریں گے، ہمارے بعد آنے والے لوگ بھی کہیں گے کہ ہم اچھے کام کر کے گئے ہیں، جو کوشش کر رہے ہیں جماعت اسلامی اس میں ہمارا ساتھ دے، عالمی اداروں کے ساتھ معاہدوں کی پابندی ضروری تھا اور ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عملی اقدامات ہوتے نظر آرہے ہیں، تھوڑا سا وقت دے دیں ثمرات عوام تک پہنچیں گے، قوم سے کہنا چاہتا ہوں مایوس نہ ہوں، امید رکھیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ بنیادی مسئلہ معیشت کی تباہی اور امن کا نہ ہونا ہے، امید کرتے ہیں اقلیتوں کے مسائل حل کریں گے، نگران حکومت سے توقع تھی کہ  معاشی حالات مزید خراب نہیں ہوں گے، جماعت اسلامی کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، ہمارا نیب توشہ خانہ پانامہ لیکس میں نام نہیں، ہم عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں، ہمارا مسئلہ پیسے کا کم ہونا مسئلہ نہیں جبکہ مسائل کچھ اور ہیں، بجلی پیٹرول ایل پی جی مہنگی کی گئی ہے، ہم امن چاہتے ہیں لیکن معیشت ٹھیک نہیں ہو گی تو انارکی پھیلے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ آج  بل نہ دینے کی تائید نہیں کرتے لیکن عوام مشکل میں ہے، چینی آٹا بجلی سرپلس ہیں لیکن پھر بھی مہنگائی ہے، نگران حکومت پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہوتا، ہم چاہتے ہیں تقریروں سے زیادہ عمل نظر آئے، ہمارا احتجاج مہنگائی کے خلاف ہے، نگران حکومت کی سب سے اہم زمے داری آئینی مدت میں انتخابات ہوں۔

 

 

 

 

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر