
ہمارے لوگ ابھی بھی اپنے ڈالرز باہر رکھ رہے ہیں، وزیر آئی ٹی
وزیر آئی ٹی عمر سیف نے کہا ہے کہ ہمارے لوگ ابھی بھی اپنے ڈالرز باہر رکھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر آئی ٹی عمر سیف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آئی ٹی برآمدات 2.6 ارب ڈالرز ہیں، پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کا مجموعی حجم 4 ارب ڈالر سے زائد ہے، ہماری آئی ٹی کمپنیوں کے بہت سارے پیسے باہرپڑے ہیں، ہمارے لوگ ابھی بھی اپنے ڈالرز باہر رکھ رہے ہیں، ہم سوچ رہے ہیں کہ کس طرح ڈالرز کا بیرون ملک جانے کو روکا جائے، آئندہ چند دنوں میں آئی ٹی انڈسٹری کے لئے ڈالرز ریٹین کرنے کے لئے ایک طریقہ کار پر پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ ڈیبٹ کارڈ کا سسٹم متعارف کرانے جارہے ہیں، یونیورسٹیوں میں آئی ٹی اپرنٹرشپس کو ضروری قرار دینے جارہے ہیں، آئی ٹی گریجویٹس کے لئے سٹرالائزڈ ٹیسٹ شروع کرنے جارہے ہیں، نیوٹیک کے ذریعے سولہ ہزار لوگوں کو تربیت فراہم کرنے جارہے ہیں، ایک لاکھ لوگوں کو انٹرنیشنل سرٹیفکیٹیشن فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری میں ڈالرز لانا اور ٹینکیکل لوگوں کی کمی دو بڑے مسائل ہیں، ملک بھر میں فری لانسنگ سنٹرز کے قیام کے منصوبے کی تجویز ہے، آئی ٹی فری لانسرز کو سہولت فراہم کرنے کے لئے انٹرسٹ فری لون سکیم کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں پانچ ہزار ای روزگار سنٹرز کے قیام کی تجویز ہے، پاکستان میں ڈالرز کی آمد میں آسانی پیدا کر نے کے لئے پے پال سے بات چیت چل رہی ہے، عالمی کمپنیوں کے تعاون سے سٹارٹس اپس کے لئے فنڈزتشکیل دینے جارہے ہیں، حکومت اس فنڈز کے لئے تین ارب روپے مختص کرنے جارہی ہے، انفراسٹرکچر شئرنگ پالیسی آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کردی جائے گی، نیشنل رومنگ انفراسٹرکچر مرتب کرلیا گیا ہے، دوماہ میں نیشنل ہائی ویز پر نیشنل رومنگ شروع ہوجائے گی، نیشنل ہائی ویز پر صارفین کو مختلف موبائل نیٹ ورکس استعمال کرنے کی آزادی ہوگی۔
وزیر آئی ٹی عمر سیف نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی ویز پر صارفین کو مختلف موبائل نیٹ ورکس استعمال کرنے کی آزادی ہوگی، ملک میں ریگولیٹری فریم ورک پے پال کی آمد کے حوالے سے بڑی رکاوٹ ہے، فیٹف عالمی اداروں کے قوانین بھی اس سلسلے میں رکاوٹ ہیں، پے پال کو کبھی بزنس کیس بنا کر نہیں دیا، آئی ٹی سیکٹر میں دس سال میں سپیکٹرم کی کوئی صحیح نیلامی نہیں ہوئی، ٹیلی کام سیکٹر میں ٹیلی کام ٹریبونل قائم کرنے جارہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News