نگران حکومت کا وفاقی ترقیاتی پروگرام میں کٹوتی کا فیصلہ
اسلام آباد: نگران حکومت نے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی بحالی نے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں کٹوتی کی ہدایت کردی، تاہم پی ایس ڈی پی میں 200 ارب سے 250 ارب روپے کٹوتی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے ہدایت دی ہے کہ ایسے ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کی جائے جن کا گروتھ میں کردار نہیں ہے، غیر اہم اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں پھیلتی ہوئی رئیل اسٹیٹ پر بھی غور کیا گیا اور اس سے مناسب انداز سے نمٹا جائے گا۔
اس کے علاوہ کمیٹی میں وزیر تجارت نے ٹیکسٹائل شعبے کو توانائی میں سبسڈی کی تجویز مسترد کردی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر خزانہ نے ہدایت دی ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبے کیلئے قابل حل تجاویز سامنے لائی جائیں۔ وزارت تجارت اور وزارت توانائی 24 سے 48 گھنٹوں میں تجاویز تیار کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
