Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارشیں ہی بارشیں؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Now Reading:

بارشیں ہی بارشیں؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج شام سے بارش اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 30 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سے 30 ستمبر کے دوران چترال، دیر، ایبٹ آباد اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب آج اور کل اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ژوب، برکھان، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش متوقع ہے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آجائے گی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور بارش سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

Advertisement

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر