
نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کہا ہے کہ ہمارا عزم سندھ بشمول کراچی امن امان بحال کروانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز اور آئی جی سندھ رفعت مختار کی ایس ایس پی آفیس لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امن امان کے بہتری کے لیے کام کررہے ہیں، کراچی کو کرائم فری بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی کو ختم کرنا ٹارگیٹ ہے، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کے لیے لائحہ عمل بنارہے ہیں، نادار کے ساتھ مل کر کمیٹی بنا دی ہے، ہمارا عزم سندھ بشمول کراچی امن امان بحال کروانا ہے، کسی پر بھی اب کوئی سیاسی دبائو نہیں ہے، ہماری پولیس مکمل پروفیشنل ہیں، کشمور سے مغوی ساگر کو ایک دو روز میں بازیاب کروا لیں گے، عوام 4 سے 6 ہفتوں میں سندھ میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال تبدیل دیکھیں گے، چند روز میں ہونے والے ایپکس کمیٹی اجلاس میں صورتحال رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچے میں ڈاکو اور پکے میں سہولت کار ہیں جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، رہنجرز اور پولیس آپریشن کا حصہ ہونگے ضرورت پڑنے پر فوج سے مدد حاصل کی جائے گی، پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جاچکا ہے، ڈاکو اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتے نظر آئیں گے، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کریں گے اور آپریشن اب نظر آئیں گے، گھوٹکی اور کندھ کوٹ کشمور میں رینجرز آ گئی ہے، بہت پروفیشنل افسران کو متعلقہ اضلاع میں ایس ایس پیز تعینات کیا ہے، اب ڈاکووں کے پاس کہیں سے اسلحہ نہیں آئے گا، ایس ایس پیز کی کاروائیاں مانیٹر کی جارہی ہے جو کام نہیں کرے گا عہدے پر نہیں رہے گا، حکومت کی رٹ کو کوئی چیلینج نہیں کرسکتا ڈاکووں کو سرپرائز دیں گے۔
نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے مزید کہا کہ جتنے دن نگراں حکومت ہوگی کام کرے گی کوئی دن ضائع نہیں کریں گے، وسائل کی ہمیں کوئی کمی نہیں ہوگی، سردار کی ذمہ داری ہوگی کے وہ مغوی کو بازیاب کروائے چاہے اسے تاوان ہی کیوں نہ ادا کرنا پڑے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News