متروکہ وقف املاک کا لال حویلی خالی کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد کے متروکہ وقف املاک نے لال حویلی کو خالی کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راجہ بازار اور بوہڑ بازار کی جائیدادوں کواپنی تحویل میں لینے کے لیے آپریشن کی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد متروکہ وقف املاک نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن، اسٹبلشمنٹ اور پولیس سے فورس مانگ لی ہے۔
متروکہ وقف املاک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں لکھا گیا کہ ضلعی انتظامیہ بھی متروکہ وقف املاک کا قبضہ لینے کے لیے قانونی اور افرادی قوت مہیا کرے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پراپرٹی کو خالی کروانے کے لیے کل صبح 6 بجے آپریشن کیا جائے گا، بوہڑ بازار میں قائم دمدمہ مندر اور راجہ بازار کی لال حویلی متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے، سپریم کورٹ کی ہدایات پر دونوں جائیدادوں کو قبضہ مافیا سے خالی کروا کے تحویل میں لیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
