نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ مریضوں کے علاج میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی جی ڈی اے اسپتال گوادر پہنچ گئے جہاں انہوں نے انڈس اسپتال میں بچوں کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی افتتاح کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ادارہ ترقیات گوادر میں قائم انڈس اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، او پی ڈی اور لیبارٹری سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔
میر علی مردان خان ڈومکی نے ہدایت کی کہ جی ڈی اے اسپتال میں آنے والے مریضوں کو ہرممکن طبی سہولت فراہم کی جائے۔
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے حکومت کثیر فنڈز فراہم کر رہی ہے، حکومت کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین اور معیاری سہولتوں کو یقینی بنانا ہے، حکومت کی جانب سے صحت عامہ کی سہولتوں میں خاطر خواہ اضافے کے بعد سرکاری اسپتالوں پر عام آدمی کا اعتماد بڑھا ہے، مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ادویات کی دستیابی اور لیبارٹری ٹیسٹ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
