سرکاری ادارے کی اسمگلنگ پر رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس میں جمع
اسلام آباد: سرکاری ادارے کی اسمگلنگ پر رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس میں جمع کروا دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسمگلنگ پر وزیر اعظم ہاؤس میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں ایرانی تیل اور حوالہ/ ہنڈی کا روبار کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 722 کرنسی ڈیلر حوالہ/ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں جبکہ سب سے زیادہ حوالہ۔ ہنڈی ڈیلر 205پنجاب میں ہیں۔
اس کے علاوہ کے پی میں 183، سندھ میں 176 اور وفاقی دالحکومت میں 17 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں جبکہ بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 37 ڈیلر حوالہ/ ہنڈی میں ملوث ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران سے پاکستان کو سالانہ دو ارب 81 کروڑ لٹر سے زیادہ تیل اسمگل ہوتا ہے، ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے سالانہ ساٹھ ارب روپے سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے جبکہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے ہونے والی آمدن دہشت گرد استعمال کرتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں 76ڈیلرز تیل اسمگلنگ میں ملوث ہیں، ملک بھر میں 995 پمپ ایرانی تیل کی فروخت کاروبار کرتے ہیں جبکہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 90 سرکاری حکام ملوث ہیں اور ایرانی تیل کے کاروبار میں 29 سیاستدان بھی ملوث ہیں۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی ایس او کی گاڑیاں بھی ایرانی تیل کی ٹرانسپورٹیشن میں ملوث ہوتی ہیں۔ ایران سے تیل ایرانی گاڑیوں میں اسمگل ہو کر پاکستان آتا ہیں، تیل اسمگل کرنے والی ایرانی گاڑیوں کو زم یاد کہا جاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
