پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سبربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی انتخابات ممکن نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سبربراہ پرویز خٹک نے صدر مملکت عارف علوی کے الیکشن کمیشن کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق مردم شماری کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں، جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی انتخابات ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کا انتخابات کی تاریخ دینا مزید آئینی بحران پیدا کرنے کے مترادف ہے، عارف علوی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم آئین کو سپورٹ کرتے ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
