آزادکشمیر بھر سے 21 اکتوبر کے جلسہ عام میں شرکت کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، فاروق حیدر
سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر بھر سے 21 اکتوبر کے جلسہ عام میں شرکت کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد نوازشریف وطن واپسی کے بعد آزادکشمیر کا دورہ کریں گے، آزادکشمیر بھر میں قائد مسلم لیگ ن کے تاریخی جلسے ہوں گے، قائد مسلم لیگ ن 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے، قائد مسلم لیگ ن ایئرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ پہنچیں گے، اگرچہ مشکلات و خطرات ہیں لیکن ان کا سامنا لیڈر ہی کرتا ہے، مریم نواز نے مظفرآباد جلسہ میں کہا کہ میری رگوں میں کشمیری خون دوڑتا ہے، ایک کشمیری النسل قائد کے استقبال کیلئے عوام جوق در جوق لاہور پہنچے گی، آزادکشمیر بھر سے 21 اکتوبر کے جلسہ عام میں شرکت کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
