ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کےمختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے انتباہ کے مطابق 23 ستمبر کوموسلادھار بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ موسلادھار بارش کے باعث مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر لوگوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
