
مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت نے کبھی اپنا نہیں سوچا ہمیشہ عوام کا ہی سوچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق چوہدری شافع حسین نے افتتاحی منصوبوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر چوہدری شجاعت خاندانی سیاست کو آگے لیکر نہ چلتے تو نہ ہی کوئی وزیر اعلیٰ بنتا اور نہ ہی وزیر بنتا، چوہدری شجاعت کی رواداری کی سیاست کو ہمیشہ آگے لیکر چلیں گے، سابقہ دور میں صرف اپنی جیب کے حوالے سے ہی سوچا گیا گجرات کے حوالے سے کسی نے نہیں سوچا، یہاں صرف لوٹ مار کر ہی نظام رہا ہے، جو بھی یہاں کے ایم پی اے تھے انہوں یہاں رہ کر بھی کچھ نہیں کیا، سیوریج کا نظام آپ کی طاقت سے جب آپ جتوائیں گے عالمی معیار کا کریں گے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری شافع حسین کی میڈیا ٹاک
مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق چوہدری شافع حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جب گھر آئے تھے ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات ہوئی تھی، شہباز شریف صاحب نے کہا تھا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے جلد بیٹھ کر بات کر لیں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کئی حلقوں میں شاید ن لیگ کے ساتھ ہو اور کئی حلقوں میں نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ گجرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی لیکن ہم ہر طرح سے الیکشن کے لیے تیار ہیں، اگلے مہینے الیکشن ہوں تو پھر بھی ہم تیار ہیں، لیکن کچھ حلقوں میں حلقہ بندیاں اور مردم شماری بھی ہونیوالی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے حوالے سے بیس روز سے جواب دے رہا ہوں، پہلے بھی یہی کہا ہے اب بھی یہی کہوں گا کہ زیادتی کسی کے ساتھ نہیں ہونی چاہیے اور جو بھی کیس ہے وہ میرٹ پر ہونا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں جتنی کرپشن پچھلے دور میں پنجاب میں ہوئی ہے اتنی کبھی بھی نہیں ہوئی، تین چار سال میں پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے بھی پیسے لیے گئے ہیں، پنجاب میں لوٹ مار کا بازار بہت زیادہ گرم رہا ہے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت نے کبھی اپنا نہیں سوچا ہمیشہ عوام کا ہی سوچا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News