لیگی قیادت کے لندن اجلاس کی ایک اور اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور: مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی لندن میں منعقدہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے بڑوں کی لندن میں بڑی بیٹھک ہوئی جس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے 21 اکتوبر کی تاریخ کی تجویز شہباز شریف نے دی، تاہم شہباز شریف کی تجویز سے سب نے اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی جماعت سے قومی و صوبائی سطح پر اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کرے گی۔
اس کے علاوہ لندن اجلاس میں پنجاب میں پیپلز پارٹی سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے استحکام پاکستان پارٹی کو بھی سرخ جھنڈی دکھا دی، نہ اتحاد نہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا۔
مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مختلف جماعتوں سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد کا فیصلہ کیا اور بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اور دیگر قوم پرست جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ خیبرپختونخوا میں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور اے این پی سمیت دیگر ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں انتخابی مہم کی قیادت قائد نواز شریف کرینگے، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے جبکہ مسلم لیگ ن آئندہ اجلاس میں انتخابی مہم اور پارٹی بیانئے کی منظوری دے گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں خواتین اور نوجوان وزٹرز کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابی مہم اور بیانئے کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن نے اعلیٰ قیادت کیخلاف ہونے والی انتقامی کارروائیوں کو بھی عوام کے سامنے رکھنے کی تجویز دی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی مہم کے دوران نواز شریف اور شہباز شریف کے سابق ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور اجاگر کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کیا گیا۔
لندن اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی پر شاندار اور شایان شان استقبال کے لئے بھرپور مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ نواز شریف کا وطن واپسی پر ایسا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا کہ جس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ہو گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
