Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیخ رشید کی گرفتاری اور غیر قانونی حراست کیخلاف درخواست دائر

Now Reading:

شیخ رشید کی گرفتاری اور غیر قانونی حراست کیخلاف درخواست دائر
شیخ رشید

الیکشن ہی ملک کو خانہ جنگی اور انتشار سے بچا سکتا ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری اور غیر قانونی حراست کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے بھتیجے شیخ عامر شفیق کی جانب سے رٹ پٹیشن سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے دائر کی گئی۔

درخواست میں ؤفاقی اورصوبائی حکومتوں کے علاوہ آئی جی پنجاب، آر پی او، سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز، تھانہ سول لائن، ویسٹریج، وارث خان اور نیو ٹاؤن ایس ایچ اوز اور انچارج سیکیورٹی بحریہ ٹاؤن کو فریق بنایا گیا۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کو گزشتہ روز بھتیجے شئخ شاکر، اسٹاف ممبر عمران اور ڈرائیور سجاد سمیت گرفتار کیا گیا۔

رٹ میں کہا گیا ہے کہ ریڈنگ پارٹی ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی فیصل، ایس ایچ او احسن کیانی ایس ایچ او وارث خان ایس ایچ او ویسٹریج ایس ایچ او نیو ٹاؤن اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اور سول کپڑوں میں ملبوس اشخاص شامل تھے۔

Advertisement

درخواست میں کہا گیا کہ شیخ رشید کو گزشتہ روز مغرب کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے سول کپڑوں میں چھاپہ کے دوران گرفتار کیا گیا، پولیس اہلکاروں اور سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی جانب سے بغیر وارنٹ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک مغوی شیخ شاکر کی بیٹی شدید بیمار ہے اہلخانہ کی جانب سے رابطے کے باوجود شیخ رشید اور دیگر مغویوں سے متعلق نہیں بتایا جارہا، گرفتار افراد کے خلاف نہ کوئی مقدمہ نہ کوئی تفتیش جاری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ شیخ رشید اور دیگر مغویوں کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ وہ قانونی حق استعمال کر سکیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر