Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا اقتصاد بحالی کے منصوبے کیلیے حکومت کی حمایت کا اعادہ

Now Reading:

آرمی چیف کا اقتصاد بحالی کے منصوبے کیلیے حکومت کی حمایت کا اعادہ

آرمی چیف کا اقتصاد بحالی کے منصوبے کیلیے حکومت کی حمایت کا اعادہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک کی اقتصادی بحالی کیلیے پاک فوج کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف، نگراں وفاقی کابینہ کے ارکان، وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزارت خارجہ، داخلہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ اور آبی وسائل کی جانب سے ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں نے بڑے چیلنجوں پر قابو پانے کیلیے ٹائم لائنز اور حل کا احاطہ کرتے ہوئے جامع منصوبے پیش کیے۔

کمیٹی نے متفقہ طور پر اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام فیصلے ملک کے وسیع تر مفاد میں کیے جائیں گے، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی لعنت سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Advertisement

وزیر اعظم نے وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ کم عرصے میں عوام کی بہبود اور معاشی استحکام کیلیے اپنا کردار ادا کریں اور وسط مدتی اور طویل المیعاد پالیسیاں بھی بنائیں۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک کی اقتصادی بحالی کے اس بڑے منصوبے کیلیے حکومت کی جاری کوششوں کیلیے پاک فوج کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر