
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا عہدہ سنبھالتے ہی تمام افسران سے خطاب
ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے عہدہ سنبھالتے ہی کراچی پولیس کے تمام سینئیر اور جونئیر افسران سے پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں خطاب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں نفری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس پیز و ڈویژنل ایس ڈی پی اوز کو چین آف کمانڈ کے تحت اپنے اخییارات کو استعمال کرنے جبکہ ایس ایچ اوز کی میرٹ پر تعیناتی اور زیرو ٹولرینس کی ہدایت کی۔
خادم حسین رند نے شعبہ تفتیش اور آپریشن کو مشترکہ طور پر مقدمات کے اندراج سے لیکر ملزمان کی گرفتاری اور عدالتوں سے سزائیں دلوانے تک ہر طرح کا تعاون کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ عوام کیساتھ پولیس کے مثبت رویے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ایس ایچ اوز کو دن میں دو گھنٹے عوام سے ملاقات یقینی بنائیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز ترجیحی بنیادوں پر اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے مناسب حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایات کی۔
خادم حسین رند نے لینڈ گریبنگ، اسمگلنگ، منشیات، بجلی چوری ،غیر قانونی واٹر ہاڈرینٹس و دیگر جرائم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایچ او کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سرپرائز وزٹ کا عندیہ دیا جبکہ ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ، ایس ایچ اوز سرجانی اور رضویہ کو خراب کارکردگی کی بنیاد پر معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا۔
خادم حسین رند نے ایس پی انویسٹیگیشن کو شعبہ تفتیش میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی۔
کراچی پولیس محدود وسائل میں رہتے ہوئے امن و امان کے قیام اور قانون کے نفاذ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News