کراچی ایئر پورٹ پر آسٹریلین پولیس کے دیے جدید ٹیکنالوجی والے آلات نصب کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح ٹرمنل ایئرپورٹ پر آسٹریلین پولیس کے فراہم کردہ جدید ٹیکنالوجی والے آلات نصب کر دیے گئے ہیں۔
یہ آلات بارڈر سیکیورٹی کو محفوظ بنانے، جعلی ویزوں اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اہم اقدام کے تناظر میں آسٹریلین فیڈرل پولیس کی جانب سے ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آلات کی فراہمی کر دی گئی ہے۔
جدید آلات کے ذریعے پاسپورٹ اور ویزے کے حامل مسافروں کی نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔
ان کٹس میں میگنیفائنگ گلاسز، الٹرا وائلٹ ریڈیشن لائٹس اور سیکیورٹی ویریفائر بھی شامل ہے۔
فراہم کردہ 17 آلات کے ذریعے امیگریشن کاؤنٹرز پر پاسپورٹ اور ویزے کی جانچ پڑتال کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی آمد اور روانگی پر عملے کی جانب سے مکمل استعمال کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
