
پنجاب پولیس میں ’’سی آئی اے‘‘ ونگ ختم کر دیا گیا
پنجاب پولیس میں سی آئی اے یونٹ کو ختم کر کے نیا یونٹ بنا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ قانون نے نیا کرائم یونٹ بنانے کیلئے پولیس آرڈر میں ترمیم کر دی ہے اور پنجاب پولیس میں سی آئی اے یونٹ کو ختم کر کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔
لاہور سمیت ہر ضلع میں نئی آرگنائزڈ کرائم یونٹ بنے گی۔
لاہور میں ڈی آئی جی کے عہدے کا افسر یونٹ کا سربراہ ہوگا اور ڈی آئی جی لیاقت ملک لاہور میں یونٹ کے سربراہ ہوں گے، ہر ضلع میں ایس ایس پی یا ایس پی کی سربراہی میں کرائم یونٹ کام کرے گا۔
کرائم یونٹ کو سی آئی اے اور ایس ایچ او کے اختیارات حاصل ہوں گے، کرائم یونٹ سنگین نوعیت کے جرائم کی تفتیش اور انکوائری کرے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ قانون نے پولیس آرڈر میں ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News