پی ٹی آئی کو شدید دھچکا، جہانگیر ترین نے بڑی وکٹیں گرادیں
استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پُرانی پارٹی میں عوام کی خدمت نہ کرسکے، نیا پاکستان ضرور بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک پتن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ 75 برسوں میں ایسے حالات نہیں جو آج درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کوصحیح معنوں میں طاقتور ملک بنائیں گے، حکومتیں اگر عوامی خواہشات پر چلیں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے موقع دیا تو نیا پاکستان ضرور بنائیں گے، اب دوسرا موقع ضائع نہیں کریں گے، عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے، اس فرض کو پورا کریں گے۔
جہانگیر ترین کے مطابق پرانی پارٹی میں کچھ لوگوں کی وجہ سے عوام کی خدمت نہیں کر سکے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
