Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 5 مسافر جاں بحق، 50 زخمی

Now Reading:

پنجاب میں خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 5 مسافر جاں بحق، 50 زخمی
ٹریفک حادثہ

پنجاب میں خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 5 مسافر جاں بحق، 50 زخمی

پنجاب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 مسافر جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ایم 2 موٹروے نزد خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ میلہ مریم آباد زائرین کی بس موٹروے پر تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کی وجہ سے الٹ گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوراً کارروائی کر کے زخمی ہونے والے افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد اسپتال شفٹ کرنا شروع کر دیا۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد ریسکیو آپریشن کی کمانڈ کر رہے ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ضلع شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل افسردہ ہے۔

اسپیکر نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان اور پچاس افراد سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانی جانوں کے نقصان پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

راجہ پرویز اشرف نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر