Advertisement
Advertisement
Advertisement

انجکشن سے متاثرہ افراد کا علاج ہم مفت کرینگے، وزیرصحت پنجاب

Now Reading:

انجکشن سے متاثرہ افراد کا علاج ہم مفت کرینگے، وزیرصحت پنجاب
وزیرصحت پنجاب

انجکشن سے متاثرہ افراد کا علاج ہم مفت کرینگے، وزیرصحت پنجاب

نگران وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ انجکشن سے متاثرہ افراد کا علاج ہم بالکل مفت کریں گے۔

جاوید اکرم نے پنجاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انجکشن بڑی وائلز میں آتا ہے، انجکشن 100ایم ایل اور 30ایم ایل کی بوتل میں آتا ہے، منافع خوروں نے اسے چھوٹی سرنچز میں فروخت کرنے کی کوشش کی، اس سے منافع خوروں کو ڈیڑھ سے 2لاکھ بچ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انجکشن غیرمعیاری جگہ اور اسپتالوں کے کمرے میں ری فل ہورہا تھا، انجکشن ری فل کرنے کے لیے لائسنس ہونا ضروری ہے جوان کے پاس نہیں تھا، یہ انجکشن کینسر کے لیے استعمال ہوتا ہے، آنکھ کی پتلی متاثر ہو تو اس میں انجکشن کی کچھ افادیت دیکھی گئی ہے۔

نگران وزیرصحت کا کہنا ہے کہ کچھ روز پہلے قصور میں ایک کیس رپورٹ ہوا، قصور کے بعد لاہور، ملتان، خانیوال، شجاع آباد میں کیسز رپورٹ ہوئے، ہم نے چھاپہ مار کر اس جگہ کو سیل کر کے ایف آئی آر درج کرائی،

جاوید اکرم نے مزید کہا کہ میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ اس کا استعمال 15 دن کے لیے بند کردیا جائے، 15 دن میں رپورٹ آئے گی کہ کس جراثیم سے یہ امپیکٹ ہوا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر