
صحت کارڈ پر مفت علاج کرانے والوں کیلیے بُری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمینٹ کمپنی نے قومی صحت کارڈ سے متعلق نئی پالیسی جاری کردی ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق یکم ستمبر سے ہرنیا، پینڈیکس اور پتے کی پتھری کے آپریشن والے مریضوں پر 30 فیصد چارجز ادا کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکش کے مطابق پروسٹیٹ اور بچے دانی کے آپریشن پر بھی 30 فیصد چارجز مریضوں کو ادا کرنا ہوں گے۔
دوسری جانب نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے ذریعے کارڈیالوجی کی سہولیات بلاتعطل جاری رہیں گی۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ حکومت پنجاب اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کیساتھ نیا معاہدہ کرے گی اور صحت کارڈ کے ذریعے سہولیات میں مزید بہتری لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ بند کر رہے ہیں نہ ہی کارڈیالوجی سہولیات کو محدود کر رہے ہیں، صحت کارڈ کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News