
نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کی مدینہ منورہ میں سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح سے ملاقات ہوئی ہے جس میں آئندہ حج 2024 کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
مدینہ منورہ میں سعودی وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح نے نگران وفاقی وزیر انیق احمد کا خیر مقدم کیا۔
دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک سعودی تعلقات سمیت دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آئندہ حج 2024 کے لئے پاکستانی حجاج کرام کے لئے مدینہ منورہ میں رہائشیوں سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی رہائشوں اور مشاعرہ مقدسہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وفاقی وزیر انیق احمد نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے حج انتظامات کی تعریف کی اور سعودی وزارت حج و عمرہ کے اقدامات کو بھی سراہا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News