Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد؛ بخار کے غیر معیاری سیرپ کی فروخت کا انکشاف

Now Reading:

اسلام آباد؛ بخار کے غیر معیاری سیرپ کی فروخت کا انکشاف
سیرپ

اسلام آباد؛ بخار کے غیر معیاری سیرپ کی فروخت کا انکشاف

اسلام آباد کی مارکیٹ میں بخار کے غیر معیاری سیرپ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پیڈرال سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈریپ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیڈرال سسپنشن پیراسیٹامول فارمولہ سے تیارکردہ ہے، پیڈرال سسپنشن کا بیچ 167 کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے، پیڈرال سسپنشن جے اے ایس ایم فارما رسالپور کی تیارکردہ ہےؕ

الرٹ کے مطابق پیڈرال بیچ کو فیڈرل ڈرگ اینالسٹ، سی ڈی ایل کراچی نے غیر معیاری قرار دیا، پیڈرال سسپشن ری کال الرٹ شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے جاری کیا گیا ہےؕ

ڈریپ الرٹ میں کہا گیا کہ پیڈرال سسپنشن بخار، جسم درد کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے، ڈاکٹرز مریض کو پیڈرال سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔

Advertisement

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا کہ غیر معیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے، غیر معیاری دوا کا استعمال جگر، گردے کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے، بخار کی غیر معیاری دوا کا استعمال خون کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

الرٹ کے مطابق فارما کمپنی پیڈرال سسپنشن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرے، کمپنی پیڈرال سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس اٹھوائے۔

ڈریپ الرٹ میں مزید کہا گیا کہ کیمسٹ پیڈرال سسپنشن کا متاثرہ بیچ فارما کمپنی کو واپس کریں اور ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر