 
                                                                              میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بارش کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لیا، ایم ڈی واٹر بورڈ بھی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ تھے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اولڈ سٹی ایریا، ٹاور، ماڑی پور، مائی کولاچی روڈ اور ضیاءالدین احمد روڈ اور ملحقہ علاقوں کا معائنہ کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے آئی آئی چندریگر روڈ، آئی سی آئی برج سلطان آباد بوٹ بیسن، بلاول چورنگی کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بارش کے بعد کہیں بھی پانی جمع نہ ہونے پائے، شہر کے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کرونگا، کہیں شکایت نہ ملے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو بریفنگ دی گئی کہ بارش تھمتے ہی نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام جاری ہے، شہر کے نالے مکمل کیپسٹی کے ساتھ بہہ رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 