Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی اور سندھ کا زراعت میں مل کر کام کرنے پر اتفاق

Now Reading:

ترکی اور سندھ کا زراعت میں مل کر کام کرنے پر اتفاق
ترکی اور سندھ

ترکی اور سندھ کا زراعت میں مل کر کام کرنے پر اتفاق

کراچی: ترکی اور سندھ حکومت کے درمیان زراعت میں مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ترکی کے قونصل جنرل کیمل سانگو کی ملاقات ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔

دوران ملاقات مقبول باقر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے ساتھ بہت مضبوط تعلق ہے، سندھ کی عوام ترکی کو عزت، محبت اور احترام سے دیکھتی ہے۔

قونصل جنرل ترکی نے کہا کہ ترکی کے سرمایہ کار سندھ میں سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبوں میں کام کرنا چاہتے ہیں، جس پر نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ترکی کا پہلا سولر پروجیکٹ سندھ میں لگا ہے۔

علی فوات ایرکرٹ نے کہا کہ ترکی کی بسیں پورے یورپ میں چل رہی ہیں، ترکی سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کام کرنا چاہتا ہے۔

Advertisement

ترکی کے قونصل جنرل نے مزید کہا کہ ترکی سندھ میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کر رہا ہے، جس پر مقبول باقر نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کی ترقی کے لئے ترکی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

واضح رہے کہ ملاقات میں پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، وائس قونصل جنرل ترکی علی فوات ایرکرٹ بھی شریک تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر