پرویز الہٰی کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کو رہا کرکے وکیل کی گاڑی میں روانہ کیا گیا تاہم پولیس لائنز سے کچھ دور پہنچتے ہی اے ٹی ایس اور سادہ لباس اہلکار نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کواسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈویژن نے گرفتار کیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کیا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظربندی معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
