
پاکستان ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کا خیر مقدم کرتا ہے، انور علی حیدر
نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کا خیر مقدم کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سفیر رضا امیری مغدام نے نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر سے ملاقات کی جس کے دوران وزیر دفاع نے صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے پروان چڑھنے والے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔
دونوں فریقوں نے مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں، سلامتی میں اضافہ، انسداد دہشت گردی اور علاقائی اقتصادی روابط کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ میں تعاون کا ارادہ ظاہر کیا۔
وزیر دفاع کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے آیت اللہ خامنہ ای کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا شکر گزار ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے انسداد اور شرپسندوں سے نمٹنے کے لیے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں، پاکستان ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے۔
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں وسیع تعاون کی صلاحیت موجود ہے، ایرانیایران تیل اور گیس سے مالا مال ملک ہونے کے ناطے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News