Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری اداروں کی شفافیت اور پائیداری کے ذریعے منافع کو بہتر بنانا ہوگا، وزیرخزانہ

Now Reading:

سرکاری اداروں کی شفافیت اور پائیداری کے ذریعے منافع کو بہتر بنانا ہوگا، وزیرخزانہ
نگران وزیر خزانہ

وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی شفافیت اور پائیداری کے ذریعے منافع کو بہتر بنانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شمشاد اختر کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری کمپنیز کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری کمپنیوں کے گورننس کے ڈھانچے، کارکردگی اور احتساب کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ نے ریگولیٹرز کے ذریعہ “فٹ اور مناسب معیار” کی بہتر جانچ پڑتال کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ سرکاری کمپنیوں کے حجم کو کم کرنا چاہتے ہیں، کارپوریٹ گورننس کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ قوانین اور قواعد میں ابہام کو درست کرنا ہوگا، ایس او ای میں بورڈ آف گورننس کے لیے ضابطہ اخلاقپر عمل درآمد کرنا ہے، ایس او ای کی بدانتظامی کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سرکاری اداروں کی بہتر کارکردگی، شفافیت اور پائیداری کے ذریعے منافع کو بہتر بنانا ہوگا۔

اجلاس میں وزیر نجکاری فواد حسن فواد، وزیر مواصلات، میری ٹائم اور ریلویز شاہد اشرف تارڑ، وزیر برائے بجلی و پیٹرولیم محمد علی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر