
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ برہان کمیونٹی کا سندھ کی ترقی میں اہم کردار ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے شہزادہ حسین برہان الدین کی ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر شہزادہ حسین برہان الدین کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ برہان کمیونٹی کا سندھ کی ترقی میں اہم کردار ہے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے سیدنا مفضل سیف الدین کے تعاون سے کراچی یونیورسٹی میں لاء ڈپارٹمنٹ کے قیام پر شکریہ بھی ادا کیا۔
شہزادہ حسین برہان الدین نے وزیراعلیٰ سندھ کی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ نے اس دوران برہان کمیونٹی کے روحانی رہنما سیدنا مفضل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری رحیم شیخ اور دعوتِ ہدیہ کے رہنما کومیل یونس بھی شریک تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News