
سرمایہ کاری پر سعودی ولی عہد اور آرمی چیف میں مثبت بات چیت ہوئی، نگراں وزیراعظم
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی ولی عہد اور آرمی چیف کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خلیجی ممالک معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، پاکستان خطے کے ملکوں کے ساتھ معاشی تعلقات میں بہتری لا رہا ہے، ایس آئی ایف سی کے تحت معیشت کی بحالی کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے ہیں، گورننس کے معاملات بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت اپنےاخراجات پرمکمل نظر رکھے ہوئے ہے، پنشن فنڈز کے مسائل کو بھی دیکھ رہے ہیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، حکومتی اقدامات سے جلد بہتری نظر آنا شروع ہو جائے گی۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ کے لیے فیصلے کرنا ہوں گے، ماضی قریب کے پُرتشدد واقعات کو عوام نے مسترد کیا، اداروں کے بہتر کام کرنے سے ملک ترقی کرتے ہیں۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ عوام کی مرضی ہے کہ وہ جسے چاہیں ووٹ دیں، اقوام متحدہ کے فورم پر پاکستان اپنا نکتہ نظر پیش کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News