
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے نفاذ سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عالمی بینک نے رواں مالی سال میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے حکومتی آمدن میں اضافے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جبکہ وزیر خزانہ نے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کو معاشی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے نفاذ سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، عالمی بینک سیلاب زدہ ہے علاقوں کی تعمیر نو کیلئے مزید امداد فراہم کرے، پاکستان زیادہ سے زیادہ غیر ملکی فنانسنگ کیلئے کوشش کر رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News