
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی کو معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دینگے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت میں امراض قلب اسپتال کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے او پی ڈی کا افتتاح کیا۔
انوار الحق کاکڑ کو اسپتال کے عملے کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
نگران وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے، انسان ایک جیسے نہیں ہوتے، تبدیلی کا مرحلہ جاری رہتا ہے، قائداعظم کے وژن کا عملی نمونہ گلگت میں نمایاں ہوتا ہے، ایک دوسرے کے حقوق تسلیم کرنا معاشرے کی بنیاد ہے، گلگت بلتستان مختلف رنگ ونسل کے لوگوں کا گلدستہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت میں جتنے بلند پہاڑ ہیں اتنے بلند آپکے حوصلے ہیں، کوئی سمجھتا ہے بھائی چارے کو تقسیم کر دے گا یہ غلط فہمی ہے، انسان ایک دوسرے کے حقوق کو تصور نہیں کرتا تو جنگل کا نظام ہے، ریاست کا کام ہے بنیادی حقوق کا نفاذ کرے، فیصلہ ہوا ہے قوانین کا نفاذ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بولیاں لگانے نہیں، بولیوں کا گلہ گھونٹنے آئے ہیں، کسی کو معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دینگے، گلگت بلتستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News