Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہر طبقے کی ضرورت پوری کرنا حکومت وقت کا کام ہے، جہانگیر ترین

Now Reading:

ہر طبقے کی ضرورت پوری کرنا حکومت وقت کا کام ہے، جہانگیر ترین
جہانگیر ترین

پی ٹی آئی کو شدید دھچکا، جہانگیر ترین نے بڑی وکٹیں گرادیں

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہر طبقے کی ضرورت پوری کرنا حکومت وقت کا کام ہے۔

 تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بہت خوشی ہے یہاں آیا ہوں، عوام کی خدمت کرنا اور غریب کا خیال کرنا میرے دل کی آواز ہے، اللہ نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ہمیں اللہ نے نوازا ہے، یہ ہمارا فرض ہے کہ مستحق غریب لوگوں کی مدد کریں، ہمارا کام ہے باہر نکلیں اور دیکھیں عوام کی فلاح کو بہترین کیسے کرسکتے ہیں، یہ سفر پرانی پارٹی میں شروع کیا تھا کچھ ایسے لوگ آگئے اور ہم اس کو پورا نہیں کر سکے، اب ہم علیحدہ ہوگئے اب یہ مشن پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک امیروں سے نہیں بنتا ہر طبقے کی ضرورت پوری کرنا حکومت وقت کا کام ہے، یہ آپکا حق ہے آپکو مانگنا نہیں چاہیے، یہ آپکا حق استحکام پاکستان پارٹی پورا کرے گی، عوام کی خدمت ہم پاکستان کو ایک طاقتور ملک بنانے کے لیے کریں گے، ملک طاقتور بنے گا تو ترقی ہوگی، یہ باتیں سیاسی نہیں دل سے ہورہی ہیں، اگر اللہ نے موقع دیا تو ایسے کام کریں گے دنیا یاد رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ1980 کے بعد پاکپتن میں اتنا پانی آیا ہے انڈیا نے دریا کھولا ہے تو اس وجہ سے اتنا پانی آیا ہے، وعدہ کرتا ہوں یہاں کے بڑے مسائل ہیں اسکو دور کرنے میں کردار ادا کروں گا،75 سال گزر گئے ملک کے حالات ایسے ہونے چاہیے تھے کہ لوگوں کو صحت و تعلیم کا خیال رکھتے، اگر حکومتوں نے عوام کو سہولت نہیں دی تو اس میں ہمارا اپنا قصور ہے عوام کا نہیں۔

 استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ پاکستان کو ترقی کی ضرورت ہے دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہونا چاہیے، جب وزیراعظم باہر جاتے ہیں تو کہتے ہیں یہ بھی دے دیں وہ بھی دے دیں، دعا کریں ایسے حالات ہوں ہم دنیا کو کہیں کہ یہ لیں ہماری طرف سے حصہ ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر