
نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کہا ہے کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز سے کشمور کے مغوی افراد کے اہلخانہ نے ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر نے مغویوں کی جلد بازیابی کا یقین دلایا۔
اس موقع پر نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کہا کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح ہے، مغویوں کو بہت جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔
وزیر داخلہ سندھ حارث نواز سے کشمور کے مغوی افراد کے اہلخانہ کی ملاقات کے موقع پر آئی جی سندھ رفعت مختار اور ایس ایس پی ساؤتھ عمران بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں سماجی رہنما شیما کرمانی بھی شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے تین تلوار پر شہریوں نے کشمور میں ڈاکو راج کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ مظاہرے میں سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی تھی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ ساگر کمار اور پریا کماری کو بازیاب کروایا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News