
الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی کا شیڈیول جاری کردیا
اسلام آباد: الیکشن 2024 کیلئے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں قومی و صوبائی نشستوں کی حلقہ بندی کی گئی ہے۔ سندھ میں قومی اسمبلی کی 61، صوبائی اسمبلی کی 130 نشستوں کی حلقہ بندی کی گئی۔
نئی مردم شماری میں آبادی کی بنیاد پر خیرپور، ٹھٹھہ اور سانگھڑ سے صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست کم ہو گئی جبکہ کراچی شرقی، کراچی وسطی میں سندھ اسمبلی کی ایک ایک نشست کا اضافہ ہوگا۔
اس کے علاوہ سندھ میں صوبائی اسمبلی کی نشست 4 لاکھ 28 ہزار 431 نفوس پر مشتمل ہوگی اور قومی اسمبلی کی ایک نشست 9 لاکھ 13 ہزار 51 کی آبادی پر مشتمل ہوگی۔
الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کرے گا، 28 ستمبر سے 27 اکتوبر تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جا سکیں گے، تاہم الیکشن کمیشن 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News