
جی ڈی اے کی الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندی کرانے کے فیصلے کی مکمل تائید
اسلام آباد: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندی کرنے کے فیصلہ کی مکمل تائید کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں جی ڈی اے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات ہوئی جس میں عام انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے دوران جی ڈی اے کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتخابات پر تجاویز دی گئیں۔
جی ڈی اے نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندی شفاف انتخابات کی بنیاد ہیں، نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندی کا کام مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات نئی حلقہ بندی کے بعد کروائے جائیں، انتخابی فہرستوں کی تجدید کی جائے، تاکہ انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندارج، حذف اور درستگی کرائی جاسکے۔
وفد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق تمام صوبائی افسران کے ٹرانسفروں کو یقینی بنایا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر کے نگران وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھنے کے باوجود ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جا رہی ہیں، ریٹرننگ آفیسرغیر جانبدار افسران کو لگایا جائے۔
جی ڈی اے نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنروں اور مختلف وفاقی سروسز کے آفیسروں کو ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا جائے، تمام انتظامات کو مکمل کرنے کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے، الیکشن کمیشن نے ایکشن پلان تیار کیا ہوا ہے اس پر سختی سے عمل ہونا چاہیے، تمام بلدیاتی اداروں کو انتخابات تک معطل کیا جائے اور ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیے جائیں تاکہ شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، جی ڈی اے کی مختلف تجاویز انتہائی اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تجاویز پر آئین وقانون کے مطابق الیکشن کمیشن فیصلہ کرائے گا، الیکشن کمیشن حلقہ بندی کے کام کی شفافیت کو یقینی بنائے گا۔
سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ دیگر جماعتوں سے مشاورت اور اُنکے فیڈ بیک کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کا آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن اجلاس میں حلقہ بندی کے دورانیے کو مزید کم کرنے کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔
جی ڈی اے وفد کی میڈیا ٹاک
ملاقات کے بعد ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے میڈیا س گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بلدیاتی انتخابات پر متعدد شکایات تھیں، سندھ میں عوام کا مینڈیٹ چورایا گیا تھا، حلقہ بندیوں سے لے کر ڈی آر اوز کی تعیناتی تک شکایات سامنے رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر کے نیوٹرل نہ ہونے کا الیکشن کمیشن کو بتایا، سندھ میں بلدیاتی انتخابات الیکشن فری اینڈ فیئر نہیں ہوئے، ضلعی انتظامیہ کے ماتحت انتخابات فیئر نہیں ہوسکتے۔ حلقہ بندیوں متعلق دستاویزات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News