Advertisement
Advertisement
Advertisement

“نگران وزیراعظم یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے”

Now Reading:

“نگران وزیراعظم یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے”
نگران وزیر اعظم

پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم یو این جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

سفیر منیر اکرم نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے دورہ اقوام متحدہ کے حوالے سے نیویارک میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم پاکستان بائیس ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

پاکستانی سفیر نے بتایا کہ نگران وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران سائیڈ لائن پر مختلف سربراہ مملکت اور عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور اس سے پیدا شدہ صورتحال نگران وزیر اعظم کے ایجنڈے میں سر فہرست رہے گا، موسمایاتی تبدیلیوں کے پاکستان میں اثرات سرخ لائن عبور کر چکے ہیں۔

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ سال سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے جنیوا میں ڈونرز کانفرینس کے حوالے سے سیکریٹری جنرل سے نگران وزیراعظم خصوصی ملاقات کریں گے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ جنیوا ڈونرز کانفرینس میں چھ اعشاریہ دو ارب ڈالر کے مالی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا، ڈونرز ممالک پراجیکٹس کی بنیاد پر رقوم فراہم کریں گے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں متعلقہ ادارے اس حوالے سے بحالی کے مختلف منصوبوں پہ ابتدائی کام مکمل کر چکے ہیں۔ نگران وزیراعظم اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں مسئلہ کشمیر، اسلامو فوبیا اور خطہ میں امن و امان سے ممبر ممالک کو آگاہی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی سربراہان کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جبکہ نگران وزیراعظم امریکی صدر بائیڈن کے نیویارک میں خصوصی عشائیہ میں شریک ہوں گے۔

منیر اکرم نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ پاکستان جلیل عباس جیلانی وزیر خزانہ شمشاد اختر اور وزیر صحت دورہ میں ہمراہ ہوں گے جبکہ انوارالحق کاکڑ کمرشل فلائٹ کے ذریعے پاکستان سے نیویارک پہنچیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر