Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت نے چینی اسکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کے حوالے کر دیے

Now Reading:

پنجاب حکومت نے چینی اسکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کے حوالے کر دیے
چینی اسکینڈل

پنجاب حکومت نے چینی اسکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کے حوالے کر دیے

پنجاب حکومت نے چینی اسکینڈل میں ملوث 13 بڑے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کے حوالے کر دیے ہیں۔

ذرائع محکمہ خوراک پنجاب نے بتایا کہ لاہوریہ ڈیلرز شوگر ملز کے نمائندے ہیں، مالکان سے ملکر چینی 90 سے 180 روپے کلو تک لے گئے اور کارٹل بنا کر اربوں روپے منافع کمایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیاں کئی روز بعد بھی کسی ڈیلر کو گرفتار نہ کر سکیں، لاہور سے ڈیلر ماجد ملک اور خوشاب سے نعمان قریشی کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا ہے جبکہ خوشاب سے ڈیلر ساجد اور توثیق کا نام بھی ایف آئی اے کو دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سرگودھا سے ڈیلر فاروق خان اور قصور سے ملک عطیم کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا ہے جبکہ کراچی سے ڈیلر طلحہ کپور اور جمال مصطفیٰ کا نام دیا گیا ہے۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چشتیاں سے ڈیلر اویس بلال، فیصل آباد سے عمران، میر پور سے وقاص، لاہور سے اشرف اور ملتان سے ڈیلر ارشد کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ یہ ڈیلرز اپنے گھروں اور دفاتر سے غائب ہو چکے ہیں، پنجاب حکومت نے ان ڈیلرز کی تفصیلات وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو بھجوا دی ہیں۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ڈیلرز کے ہاتھ آنے پر شوگر ملز مالکان بھی پکڑے جا سکتے ہیں اور چینی کی اسمگلنگ کا ڈیٹا بھی انہی ڈیلرز سے ملے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر