عام انتخابات سے قبل پرویز خٹک کا سرپرائز اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرین کے چیئر مین پرویز خٹک نے نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے انتخابات تک عمران خان کی پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا (کے پی) سے صفایا کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کہ کسی کے جانے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن آج میں بتانا چاہتا ہوں کہ تمہیں فرق ضرور پڑے گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ جن لوگوں کی وجہ سے عمران خان نے حکومت بنائی آج وہ تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرین کے چیئر مین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں انقلاب کے ذریعے بادشاہت قائم کرنا چاہتے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
