نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عبدالعلیم خان کا ٹیلیفونک رابطہ
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر و سابق سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے کوئٹہ میں جدید ڈائیلاسز یونٹ کے قیام کا اعلان کردیا اور میر علی مردان خان ڈومکی کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ دس روز تک تینیکی ٹیم کوئٹہ جاکر مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ عبدالعلیم خان کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کو سراہتے ہیں، مجوزہ منصوبے پر فوری عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، جدید ڈائیلاسز یونٹ کے قیام سے امراض گردہ کے مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات مقامی سطح پر میسر آسکیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
