Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑی منظوری دیدی

Now Reading:

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑی منظوری دیدی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کی مرکزی شاہراہ قائد اعظم (مال روڈ) کو ڈسٹ فری ماڈل روڈ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کی مرکزی شاہراہ مال روڈ کو ڈسٹ فری ماڈل روڈ بنایا جائے گا۔

مال روڈ کے اطراف اور گرین بیلٹ میں گھاس لگائے جانے کے علاوہ درختوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کیلئے نئے واٹر ٹینکس بنائے جائیں گے، تاجروں کی مشاورت سے مال روڈ پر یکساں اور خوبصورت سائن بورڈ لگائے جائیں گے۔

فیصلے کے مطابق مال روڈ سے تجاوزات کاخاتمہ کرنے کے علاوہ پارکنگ کے نظام کو بہترین بنایا جائے گا، مال روڈ پر صفائی کے انتظامات دنیا کے بہترین شہروں کے معیار کے مطابق ہوں گے۔

Advertisement

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مال روڈ کو ڈسٹ فری ماڈل روڈ بنانے کے حوالے سے چند روز میں حتمی پلان طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سیکرٹری وزیر اعلیٰ، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی پی ایچ اے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شرکت کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر