
الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی کا شیڈیول جاری کردیا
اسلام آباد: ملک میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد کے بارے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ،69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ2018 میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409ووٹرز تھے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزار 14 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 ہے۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582، سندھ میں 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 اور خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں کل ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 594 اور اسلام آباد میں 10 لاکھ 41 ہزار 554 ہے۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 18 سے 35 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ 95 ہزار 197 ہے جبکہ36 سے 45 سال کے ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708 ہے۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ملک میں 46 سے 55 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 28 ہے جبکہ56 سے 65 سال کے ووٹرز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے۔
الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار میں مزید بتایا کہ ملک میں 66 سال سے زائد عمر والے ووٹرز کی تعداد 1کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 80 ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News