
مظفرآباد؛ دریائے نیلم میں 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
مظفرآباد میں دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں چہلہ پل کے قریب چار طالبعلم دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق پہلے دو نوجوان نے دریائے نیلم میں نہانے کیلئے چھلانگیں لگائیں جبکہ انھیں ڈوبنے سے بچانے کیلئے دوسرے دو نوجوان بھی کود گئے۔
ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں دیکھتے ہی دیکھتے چاروں نوجوان دریائے نیلم میں ڈوب گئے۔
ریسکیو ٹیم نے دو نوجوانوں عدیل افضل اور شاہد اقبال کی لاشیں نکال لیں جبکہ اندھیرا ہونے کے باعث باسط اور یاسر بشیر کی لاشوں کی تلاش کیلئے جاری ریسکیو آپریشن کل صبح تک روک دیا گیا۔
مظفرآباد میں دریائے نیلم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کا تعلق وادی نیلم کے علاقہ کیل سے جو مظفرآباد کے ایک تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News