Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

Now Reading:

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

سندھ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی بخار کے کیسوں کی تعداد 448 تک پہنچ گئی ہے، پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 94 تک پہنچ گئی ہے، صوابی 66،مردان45، چارسدہ 37 بٹگرام میں ڈینگی بخارکے 31 کیس سامنے آئے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملاکنڈ میں 23،ہری پور20،کوہاٹ اورباجوڑ میں 17،17 اور مانسہرہ میں 16 افراد ڈینگی سے متاثر ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں 13، نوشہرہ 12، ایبٹ آباد 10  اور چترال لوئرمیں 8 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بنوں میں 7، لکی مروت میں 9،سوات میں 6 ،دیراپر اور ہنگو میں 4،4  ،دیرلوئر میں 3 ،خیبر اور کرک میں 2،2  اور کولائی پالس و تور غر میں 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پشاورمیں 7، صوابی میں 3، لکی مروت میں 3، ملاکنڈ اور کوہاٹ میں 2،2 جبکہ کولائی پالس میں 1  کیس رپورٹ ہوا ہے۔

                                                            اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ

Advertisement

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 49 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 983 ہوگئی۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 18 مریض رپورٹ ہوئے۔

ڈی ایچ او کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 672 ہوگئی جبکہ دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 311 ہوگئی۔

ڈی ایچ او کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 11 مریض ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 68 فیصد مرد جبکہ 32 فیصد خواتین ہیں۔

سندھ میں ڈینگی کے مزید کیسز رپورٹ

سندھ میں ڈینگی کے 9 کیسز کراچی سے، 5 حیدرآباد سے اور 1 شہید بینظیر آباد سے سامنے آیا۔

Advertisement

کراچی میں ضلع شرقی سے 5، جنوبی 2، کیماڑی 1، کورنگی میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

ستمبر کے دوران سندھ میں 431 ڈینگی کیسز سامنے آئے۔ 338 کیسز کراچی، 54 حیدرآباد، 15 میرپورخاص، 10 لاڑکانہ، 9 سکھر جبکہ 5 شہید بینظیر آباد ڈویژن میں رپورٹ ہوئے۔

رواں سال اب تک سندھ میں ڈینگی کے 1 ہزار 391 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 1 ہزار 119 کیسز کراچی، 167 حیدرآباد ڈویژن، میرپور خاص میں 46، سکھر میں 25، لاڑکانہ 25 جبکہ شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال تاحال سندھ میں ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

 

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسحاق ڈار 15ویں او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے
پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کا صوبائی حکومت کے خلاف شدید احتجاج
محنت کش اللہ کےدوست ہیں، اللہ کےدوستوں کو سلام، مریم نواز
کراچی میں شدید گرمی کب تک رہے گی؟
یکم مئی: دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دوطرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر