Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری حکومت یکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، محسن نقوی

Now Reading:

ہماری حکومت یکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، محسن نقوی
محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت یکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی قونصل جنرل نے تاریخی عمارتوں خصوصا مذہبی مقامات کی بحالی اور تزئین وآرائش کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے اقدامات کو سراہا۔

امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز نے کہا کہ پنجاب حکومت  مذہبی و ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے کیلئے قابل قدر کام کر رہی ہے، پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

Advertisement

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کوآئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں، مذہبی اور تاریخی عمارتوں کی بحالی کے لئے جامع پلان مرتب کیا ہے، ہماری حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کو محور بنا کریکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور امریکی قونصلیٹ کے حکام بھی موجود تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر