Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ فلسطین کو حل کرنا اقوام متحدہ کی بنیادی زمہ داری ہے، چوہدری انوارالحق

Now Reading:

مسئلہ فلسطین کو حل کرنا اقوام متحدہ کی بنیادی زمہ داری ہے، چوہدری انوارالحق
چوہدری انوار الحق

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنا اقوام متحدہ کی بنیادی زمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے غزہ پر اسرائیل کی مسلسل وحشیانہ بمباری اور ہسپتال کو نشانہ بنانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنا اقوام متحدہ کی بنیادی زمہ داری ہے مگر عرصہ دراز سے وہ مسئلہ کشمیر کی طرح اس سے مسلسل انحراف کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل وحشیانہ بمباری کے ذریعے سویلین آبادی جن میں  بچے،خواتین،بزرگ افراد شامل ہیں ان کو نشانہ بنانا رہا ہے، ہسپتال پر بمباری جیسے اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات سے انسانیت شرما رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو چاہیے کہ وہ غزہ کی سویلین آبادی پر اسرائیلی بمباری بند کرانے کیلیے ٹھوس اقدامات کریں اور عالمی فورمز پر آواز بلند کریں۔

Advertisement

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھی چاہیے کہ وہ اس انسانی المیے کا نوٹس لے اور اسرائیل کو انسانیت سوز اقدامات سے باز رکھنے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،سوشل میڈیا پر فلسطینی عوام کی تصاویر سے  اہلیان کشمیر کے دل دکھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے فوری طور پر غزہ میں محصور فلسطینیوں کو خوراک،پانی اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کریں،دنیا کو جان لینا چاہیے کہ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن خطرے میں رہے گا،عرب ملکوں کو چاہیے کہ وہ مشترکہ اور جاندار موقف اختیار کریں تاکہ اسرائیل کو فلسطینیوں پر مظالم سے باز رکھا جا سکے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر