Advertisement
Advertisement
Advertisement

’نواز شریف آج بھی پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں‘

Now Reading:

’نواز شریف آج بھی پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں‘
نواز شریف

’نواز شریف آج بھی پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں‘

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف آج بھی پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے، نواز شریف چین یا قطر کا دورہ نہیں کر رہے، وطن واپسی سے پہلے دو دن کے لئے متحدہ عرب امارات جائیں گے، سعودی عرب میں شاہی خاندان سے ملاقاتوں جیسی مصروفیات میرے علم میں نہیں ہیں، نواز شریف عمرہ ادا کریں گے، کچھ وقت اپنے بیٹے حسین کے ساتھ گزاریں گے اور زیادہ وقت ان کا مدینہ منورہ میں گزرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف یو اے ای سے 21 اکتوبر کو پاکستان روانہ ہو جائیں گے، نواز شریف کی تقریر عام لیڈر کی نہیں سیاسی مدبر کی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے رابطے بہت سے ممالک سے ہیں جن میں دوست ممالک خاص طور پر شامل ہیں، کچھ غیر رسمی رابطے رہے ہیں اور کچھ رسمی رابطے بھی ہیں، دوست ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب یہ ہے کہ پارلیمنٹ کو عزت دو، پارلیمنٹ کی بالا دستی کو تسلیم کرو اور عوام کا حق رائے دہی تسلیم کرو، نواز شریف ان اصولوں پر سختی سے قائم ہیں، نواز شریف آج بھی پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز  شریف کی وطن واپسی کےلیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک  کرائے جانے کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے ’امید پاکستان‘ کا نام دیا جائے گا اور اس اسپیشل فلائٹ میں تقریباً 150 افراد کی گنجائش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے کل لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے دوران وہ سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ سابق وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی دبئی میں بھی کئی ملاقاتیں طے ہیں، وہ دبئی میں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کیلئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے،  خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی جہاں سابق وزیراعظم مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر